قرآن کی آیت ہے ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے ۔۔ محمد رضوان آخری اوور میں 24 رنز کا احوال بتاتے ہوئے؟
آج کے دن کے بارے میں اگر یہ کہا جائے وت برا نہ ہوگا کیونکہ آج پاکستان کرکٹ ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر گئی ہے۔ اس خوشی کے موقع پر میچ کے بہترین کھلاڑی محمد رضوان کیا کہتے ہیں آئیں آپکو بتاتے ہیں۔
شاندار فتح کے بعد جب انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تو ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کھیلتے وقت کیسا لگا تو انہوں نے سب سے پہلے بسم اللہ سے شروعات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو جب کھیلنا شروع کیا تب بھی مشکل ہوئی اور جب تھوڑا جارہانہ کھیلنا شروع کیا تو اس سے بھی زیادہ مشکل ہوئی۔
پھر میں نے اور کپتان بابر نے سوچا کہ تھوڑا لمبا کھیلنے کے بعد جارہانہ کھیلیں گے تو بلکل ویسا ہی کیا اور نتیجہ آپکے سامنے ہے پھر۔ اس کے بعد جب سوال پوچھا گیا کہ آپ نے آخری اوور میں 24 رنز کیسے بنائے۔
جس پر قوم کے ہیرو نے جواب دیا کہ " بے شک ہر مسکل کے بعد آسانی ہوتی ہے اور یہ قرآن پاک کی ایت بھی ہے"۔ مزید یہ کہ کسی موقعے پر مجھے سینئر کھلاڑی حفیظ بھائی نے کہا کہ جب آپ سے اچھے شارٹ نہ لگ رہے ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپکا وقت آئے گا۔
تو میں نے بس اسی وقت کا انتظار کیا اور یہ ذہن بنا لیا کہ آخری اوور میں رنز لوٹ لوں گا تو بس اللہ پاک نے میرا ساتھ دیا اور یہ سب الللہ پاک کے کرم اور قوم کی دعاؤں سے ہے، آخر میں یہی کہنا چاہوں گا کہ قوم ہمارے لیے اور بھی دعائیں کرے۔ اور یہ بات وت ہے کہ نیمیبیا کے باؤلرز نے ہمیں اچھا کھیل دکھایا اور انہوں نے کافی محنت کی۔
واضح رہے کہ 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے مارے۔